پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا


پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق درخواستوں پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے، بھارت نے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی، ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد یا اسی طرح کے اقدامات کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی فراہمی کے متبادل کے طور پر کام نہیں کر سکتے، یہ فیصلہ انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزی سے بین الاقوامی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا جو بھارت کشمیر میں کر رہا ہے۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 سے جاری بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کا مقصد آبادیاتی ڈھانچے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے مخصوص منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں بالخصوص 1957 کی 122 کی کھلم کھلا خلاف ورزی پاکستان کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے کیونکہ اس کا حتمی مقصد کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر ایک بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنا ہے۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ امن اور بات چیت کا ماحول بنانے کے لیے ان اقدامات کو واپس لینا چاہیے،پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا.

انہوں نے بتایا کہ ہم جلد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلائیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے،جموں و کشمیر عالمی سطح پر ایک تنازعہ ہے ،جموں کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرادادیں موجود ہیں،بھارت کو کسی قسم کے یکطرفہ اقدامات کا کوئی حق نہیں۔

نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کی کوئی حثیت نہیں ہے،کشمیری عوام بھارتی یکطرفہ اقدامات کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں،بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،بھارتی اقدامات کشمیریوں کی نسل کشی اور اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ اس معاملے پر سیکورٹی کونسل، او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ کو خطوط لکھیں گے،پاکستان یہ معاملہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے سامنے اٹھائے گا،پاکستان بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو پہلے ہی دنیا کے سامنے رکھ چکا ہے۔

واضح رہے کہ آج بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کی منسوخی اور اسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے 5 اگست 2019 کے متنازع فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو مسترد کر دیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ ستمبر 2024 تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات کرائے۔

 


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *