پاکستان کا بھارت کے وزیر خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کا بھارت کے وزیر خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل 
پاکستان کا بھارت کے وزیر خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل 

(ویب ڈیسک ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے انتہائی اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ   پاکستان ذمہ دار ریاست ہے، پاکستان کے تمام ادارے بشمول مسلح افواج  قومی سلامتی کا ستون ہیں، پاکستان کے تمام ریاستی ادارے ریاستی ملک کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے محافظ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ  مئی 2025 کے تنازعے نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن و عوامِ دفاع کے عزم کو ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا تھا،  کوئی بھی پروپیگنڈا اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ  بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں منفی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں،منفی پراپیگنڈا کا مقصد خطے اور اس سے باہر کی تخریبی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانا ہے،   منفی پراپیگنڈا سے بھارت کی  ریاستی سرپرستی میں   پاکستان دہشت گردی سے بھی توجہ ہٹانا مقصود ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اشتعال انگیز یانات عکاسی کرتے ہیں کہ بھارت خطے میں امن، ہم آہنگی اور استحکام کے لیے کس قدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا، پاکستان کے مسلح افواج کے بارے میں گمراہ کن بیانات دینے کے بجائے بھارت ہندوتوا سوچ پر غور کرے، فسطائی اور انتہاپسند ہندوتوا نے پورے بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں قتل و غارت، ماورائے قانون کارروائیوں، من مانے مقدمات اور املاک و عبادت گاہوں کی مسماری کو ہوا دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے  کہا کہ  بھارتی ریاست اور قیادت دونوں مذہب کے نام پر پھیلائے گئے خوف و دہشت کے قیدی بن چکے ہیں، پاکستان بقائے باہمی، مکالمے اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،   پاکستان اپنے مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد، مضبوط اور مکمل طور پر تیار ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *