پاکستان کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہو گی: فچ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہو گی: فچ
پاکستان کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہو گی: فچ

معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے ایشیائی معیشت کے بارے میں رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہو گی۔

فچ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا، آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی گئی تھی، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے کہا ہے کہ بہت سے ایشیائی ممالک میں 2024 الیکشن کا سال ہے، الیکشن کی وجہ سے کئی ایشیائی ممالک غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

اپنی رپورٹ میں فچ نے کہا کہ پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا اور سری لنکا میں الیکشن ہونا باقی ہیں، الیکشن کے سال میں اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے، الیکشن کی وجہ سے ممالک کے لیے قرضوں کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے الیکشن کے بعد نئی حکومتیں بہتر معاشی پالیسیز لائیں گی، اُمید ہے کہ سری لنکا آئی ایم ایف سے مزید معاشی تقویت حاصل کرے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *