پاکستان کیلئے بڑی خبر، آئی ایم ایف نے 70 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کیلئے بڑی خبر، آئی ایم ایف نے 70 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالرکی قسط جاری کرنےکی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوا۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت 1 ارب 90 کروڑ ڈالر جاری ہوچکے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کو 70کروڑ ڈالر فوری جاری کرنےکی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *