
(ویب ڈیسک ) پاکستان کی جانب سےقائمقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش پر برطانوی ہائی کمیشن کا رد عمل آگیا۔
ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس اور پراسیکیوٹرز حکومت سے آزاد ہو کر کام کرتے ہیں۔جہاں کسی غیر ملکی حکومت کو یقین ہو کہ کوئی جرم کیا گیا ہے، تو انہیں تمام متعلقہ مواد اپنے برطانوی پولیس رابطہ کار کو فراہم کرنا چاہیے۔
ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ جو مواد برطانوی قانون کی خلاف ورزی کرتا نظر آئے گا، اس کا جائزہ پولیس لے گی اور یہ ایک مجرمانہ تحقیقات کا باعث بن سکتا ہے۔









