پاکستان کی فوری امداد: C130 طیارہ سری لنکا پہنچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کی فوری امداد: C130 طیارہ سری لنکا پہنچ گیا
پاکستان کی فوری امداد: C130 طیارہ سری لنکا پہنچ گیا



کولمبو: وزیرِ اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کا خصوصی طیارہ C130 امدادی ٹیم اور ضروری سامان لے کر سری لنکا پہنچ گیا۔ یہ اقدامات سری لنکا میں حالیہ شدید سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کیے گئے ہیں۔

پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے طیارے کے ذریعے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ اور پاکستان ہائی کمیشنر سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے مزید 200 ٹن امدادی سامان بحری راستے کے ذریعے سری لنکا پہنچایا جائے گا۔ سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ نے پاکستانی ہائی کمیشنر اور امدادی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان کی یہ کوشش اس بات کا ثبوت ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *