پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی



اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے، جن میں بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا، اور جنوبی پنجاب شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ان علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔ وزیرستان، پاراچنار، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع بشمول کوئٹہ، چمن، ژوب، زیارت، سبی، قلات، کیچ، پنجگور اور گوادر میں بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم دادو، جامشورو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی اور حیدرآباد میں بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، اور کشمیر میں کچھ مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی آ چکی ہے، لہہ میں منفی 7، استور میں منفی 4، اسکردو میں منفی 3، بگروٹ میں منفی 2 اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 
 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *