
(ویب ڈیسک ) پاک بحریہ کی جانب سے ضبط شدہ منشیات کی مالیت 30 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔
پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔پی این ایس یمامہ نے 1500 کلو گرام حشیش ضبط کر لی جس کی مالیت 30 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔
آر ایم ایس پی مشن کے دوران کارروائی کامیابی سے مکمل کی گئی۔سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاک بحریہ متحرک ہے۔ پاک بحریہ کا سمندری تحفظ کیلئے علاقائی و عالمی شراکت داروں سے تعاون جاری ہے۔
وزیراعظم نے بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پزیرائی کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 1500 کلو حشیش قبضے میں لی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین ڈالر ہے، پاک بحریہ کے “یمامہ” بحری جہاز نے حشیش کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت سمندروں میں سمگلنگ کا مکمل خاتمہ ہو گا، پاک بحریہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط بحری سلامتی کی کوششوں میں ایک فعال کردار ادا کررہی ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔









