
راولپنڈی: پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز “غازی” ووہان، چین میں لانچ کر دی گئی ہے۔ آبدوز “غازی” کی لانچنگ سے پاک بحریہ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
چین میں چار اور آبدوزیں تیار کی جا رہی ہیں جبکہ چار آبدوزیں کراچی شپ یارڈ میں ٹیکنالوجی منتقلی کے تحت بنائی جائیں گی۔ ہنگور کلاس کی یہ آبدوزیں علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کریں گی۔









