پاک فضائیہ کا افغان جارحیت پر کرارا جواب: لغمان اور ننگر ہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاک فضائیہ کا افغان جارحیت پر کرارا جواب: لغمان اور ننگر ہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
پاک فضائیہ کا افغان جارحیت پر کرارا جواب: لغمان اور ننگر ہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ



راولپنڈی / اسلام آباد: پاک ،افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا، جس پر پاکستان کی مسلح افواج نے فوری اور سخت ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فضائیہ نے سرحد پار دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ اس کارروائی میں افغانستان کے صوبہ لغمان اور ننگر ہار کو نشانہ بنایا گیا جہاں اہم تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاک فضائیہ کی کارروائی میں درج ذیل اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ کا بڑا ذخیرہ تباہ،    لغمان میں واقع بٹالین ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ ننگر ہار میں قائم بریگیڈ مرکز کو بھی ملیا میٹ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ملکی سالمیت پر حملے کی صورت میں مسلح افواج ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *