پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی: آرمی چیف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی: آرمی چیف

نئے سال کے آغاز پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قوم کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے خصوصی پیغام میں کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے قابل فخر اور باعزت عوام کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتی ہے ،،2023 کا ایک مشکل لیکن اہم سال ختم ہو گیا ہے۔

2024 پاکستان کیلئےاندرونی اوربیرونی لحاظ سےبہت اہمیت کاحامل ہے،مسلح افواج مادروطن کی خدمت کےجذبہ حب الوطنی کوتقویت دیتی ہیں،یہ سرزمین بے پناہ نعمتوں اوربےشمار مواقع کی حامل ہے،بلاشبہ قوم آباؤاجدادکےخوابوں اورامنگوں کےمطابق اٹھےگی۔

یقیناً آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے، انشاء اللہ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ فلسطین اورمقبوضہ کشمیر کےمظلوم عوام کےساتھ کھڑے ہیں، دعااورامید کرتےہیں کہ نیاسال ہمارے بھائیوں کےمصائب میں کمی لائےگا۔

نئے سال کے آغاز پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے۔ مسلح افواج اور عوام ایک ہیں۔ پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *