پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کواڈ کاپٹر مار گرانے کےبعد پاک فوج نے اس کی باقیات کی تلاش شروع کردی تھی اور 26 فروری کو ایل او اسی پر پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کررہا تھا، بھارتی فضائیہ کا کواڈ کاپٹر 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر ایل اوسی پر مارگرایا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کواڈ کاپٹر مار گرانے کےبعد پاک فوج نے اس کی باقیات کی تلاش شروع کردی تھی اور 26 فروری کو ایل او اسی پر پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر پر بھارتی فوج کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو تصدیق کرتا ہےکہ کواڈ کاپٹر بھارتی فوج کا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے اس سے قبل بھی بھارت کے کئی جاسوس ڈرون مار گرائے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *