پاک ۔افغان سرحد پر کشیدگی: افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ سکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاک ۔افغان سرحد پر کشیدگی: افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ سکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب
پاک ۔افغان سرحد پر کشیدگی: افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ سکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب



اسلام آباد:وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق پاک ،افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ سامنے آیا ہے، جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔افغان طالبان نے غلط اندازہ لگاتے ہوئے خیبر پختونخوا میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر مختلف مقامات کو نشانہ بنایا اور بلااشتعال فائرنگ کی۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جارحیت کا بروقت جواب دیا۔
پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں سرحد پار سے درج ذیل نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق  افغان جانب بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ افغان طالبان کی متعدد سرحدی چوکیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔کارروائی کے دوران افغان سائیڈ کا بڑا عسکری سازوسامان بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ افغان طالبان کی جانب سے صورتحال کا غلط اندازہ لگانا ان کے لیے بڑے دفاعی و جانی نقصان کا باعث بنا ہے۔ سکیورٹی فورسز سرحد پر کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *