پرتگال میں نوجوان ملک چھوڑ کر جانے لگے حکومت پریشان اہم اقدامات کا فیصلہ کر لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پرتگال میں نوجوان ملک چھوڑ کر جانے لگے حکومت پریشان اہم اقدامات کا فیصلہ کر لیا



لزبن ( مانیٹرنگ ڈیسک )پرتگال میں نوجوان بڑی تعداد میں اپنا ہی  ملک چھوڑ کر جانے لگے  جس کے باعث حکومت  شدید پریشانی کا شکار ہے اور اس نے  اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پرتگال میں نوجوانوں کے بڑی تعداد میں ترک وطن سے پریشان حکومت نے نوجوانوں کو ملک میں رکھنے کیلئے اور ملک سے ذہانت کے اخراج کو روکنے کےلیے متعددانقلابی اقداما ت کا اعلان کیا ہے جس میں 35 برس تک کے لوگوں کےلیے ٹیکس میں ایک تہائی تخفیف کی جائےگی جبکہ طالب علموں کی مدد بھی کی جائے گی۔

“جنگ ” کے مطابق پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو بھی حکومت مدد دے گی۔آمدن ٹیکس میں اس تخفیف سے حکومت کو ایک ارب یورو کا نقصان ہوگا لیکن وزیراعظم مونٹےنیگرو نے  کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے نوجوانوں کو پیغام ملے گا کہ ملک میں رہنا قابل قدر ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *