پرینک بنانے کے شوق میں نوجوان پھانسی کے پھندے پر جھول گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پرینک بنانے کے شوق میں نوجوان پھانسی کے پھندے پر جھول گیا

پرینک بنانے کے شوق میں نوجوان پھانسی کے پھندے پر جھول گیا

نئی دہلی (آئی این پی ) سوشل میڈیا دیکھ کر پرینک ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے والاکان پور کا  پانچویں جماعت کا طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیر پور شہر کا رہائشی 11 سالہ نکھل راجو سوشل میڈیا پر پرینک ویڈیوز اور ریلیز دیکھنے کا شوقین تھا، سوشل میڈیا پر پھانسی لگانے کی ویڈیو دیکھی اور خود بھی ایسی ہی ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران رسی کے پھندے میں لٹک کر ہلاک ہوگیا۔

نکھل کے والد کا کہنا ہے کہ اسے کمرے میں بیہوش دیکھ کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 11 سالہ طلب علم کے موبائل فون سے پھانسی لگانے جیسی اور ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *