پشاور: موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی سے اربوں کے نقصان کا خدشہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پشاور: موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی سے اربوں کے نقصان کا خدشہ

پشاور کے علاقے صدر میں قائم موبائل فون مارکیٹ میں آتشزدگی کے سبب ڈیڑھ ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موبائل مارکیٹ میں گزشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، حکام نے ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا۔

رات گئے لگنے والی آگ تاحال بجھائی نہ جاسکی، ترجمان ریسکیو 1122 بلال فیضی نے کہا ہے کہ آگ پر 80 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔

موبائل مارکیٹ کے مالک نے بتایا کہ مارکیٹ میں 60 سے زائد دکانیں اور 50 سے زائد گودام تھے جبکہ 15 سے زائد کبینز بھی قائم کیے گئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دکان میں کم از کم ایک کروڑ روپے کا سامان تھا، مجموعی طور پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان ہوا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *