پشاور میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پشاور میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

پشاور میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز 2 خواتین پر تیزاب پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِعام پر آگئی۔

گزشتہ روز پشاور کے تھانہ ٹاؤن کے حدود میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں خواتین کے چہرے جلھس گئے تھے، مقامی اسپتال میں انہیں طبی امداد دی گئی۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 نقاب پوش ملزمان رکشے میں جاتے ہوئے خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خاتون کو پہلے شوہر نے طلاق دے کر دوسری شادی کی تھی اور زخمی خاتون نے تیزاب پھینکنے کے واقعے سے متعلق اپنے سابق شوہر سمیر کے خلاف تھانہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ خاتون بہن کے ہمراہ رکشے میں جا رہی تھی کہ ملزمان نے نشانہ بنایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائی شروع کردی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *