پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اور حوالدار شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اور حوالدار شہید
پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اور حوالدار شہید


سیکیورٹی فورسز نے پشاور ضلع کے علاقہ حسن خیل میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حولدار شفیق اللہ شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حولدار شفیق اللہ شہید ہو گئے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *