پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری …
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،پشاور ہائیکورٹ نے 6صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان نے فیصلہ تحریر کیا جس میں لکھا گیا کہ وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے دائرہ اختیار کو نظر انداز کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ جو مقدمے میں مرکزی فریق ہے اس کو بغیر سنے حکم امتناع جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن کےوکیل نے کہا درخواستگزار کو دیا جانے والا انٹیرم ریلیف پورے مقدمے پر اثر انداز ہوا ہے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت حکم امتناع کو واپس لیتی ہے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کا انعقاد کرے، سپریم کورٹ بھی اپنے فیصلوں میں صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کا حکم دے چکی ہے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواستگزار کے تحفظات مرکزی درخواست میں سنے جائیں گے، مرکزی درخواست پہلے سے مقرر کردہ تاریخ پر سنی جائے گی۔









