پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے عمر کی حد 16 سال کرنے کی قرارداد جمع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے عمر کی حد 16 سال کرنے کی قرارداد جمع
پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے عمر کی حد 16 سال کرنے کی قرارداد جمع



لاہور :  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے عمر کی حد 18 سال کے بجائے 16 سال کرنے کے حوالے سے ایک قرارداد جمع کرادی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور خصوصاً پنجاب میں نوجوانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور انہیں معیشت میں شامل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈرائیونگ کی عمر 18 سال کے بجائے 16 سال کی جائے۔

شیخ امتیاز محمود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے بیشتر صوبوں میں 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ جرمنی میں 17 سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر کو 18 سال سے کم کر کے 16 سال کیا جائے۔

یہ قرارداد ملک میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع فراہم کرنے اور ان کی معاشی ترقی میں کردار کو اہمیت دینے کے لیے پیش کی گئی ہے۔
 
 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *