پنجاب حکومت کی متوقع کابینہ کے نام سامنے آگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پنجاب حکومت کی متوقع کابینہ کے نام سامنے آگئے

پنجاب حکومت کی متوقع کابینہ میں 14 ن لیگ جبکہ استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) اور مسلم لیگ ق سے ایک، ایک وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 16 رکنی پنجاب کابینہ کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے آج کسی بھی وقت نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ن لیگ سے مریم اورنگزیب ، عظمی بخاری اور خواجہ سلمان رفیق کابینہ میں شامل ہوں گے جبکہ مجتبیٰ شجاع ، بلال یاسین ،عمران نذیر اور خضر حیات مزاری کا نام بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔

شیرعلی گورچانی ، احمد خان لغاری اور راحیلہ خادم حسین کا نام بھی کابینہ کا حصہ ہے جبکہ سبطین رضا بخاری، ایوب گادھی، فیصل کھوکھر اور یاور زمان کا نام بھی متوقع کابینہ میں شامل ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفرعباس چھینہ کا نام بھی متوقع ہے جبکہ ق لیگ کے چوہدری شافع حسین کا نام بھی پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *