پنجاب: سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 9 دہشتگرد گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پنجاب: سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 9 دہشتگرد گرفتار


محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈگرنیڈ، آئی ای ڈی بم، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لاہور، فصیل آباد،گوجرانوالہ، بہالپور، بہاولنگر، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کارروائیاں کی گئیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنے والے 2 اہم کارکنان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 2 ہینڈگرنیڈ، ایک آئی ای ڈی بم، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 نومبر کو سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ اس نے صوبے کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن، راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 179 آپریشنز کیے گئے اور دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں برس 13 ستمبر کو بلوچستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کہا تھا کہ مستونگ میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا مشتبہ کمانڈر مارا گیا۔

قبل ازیں 19 اگست کو 13 مبینہ دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا جن میں داعش کے اہم کمانڈرز شامل تھے۔

12 اگست کو محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے 21 ’دہشت گردوں‘ کو گرفتار کیا تھا، جس میں کالعدم داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسند شامل تھے۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *