
لاہور: پنجاب محکمہ داخلہ نے بسنت کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے پتنگ اور ڈور تیار کرنے والے، فروخت کنندگان اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ضابطہ کار کے تحت ہر فرد اور ایسوسی ایشن کو مخصوص فارموں کے ذریعے رجسٹر ہونا ضروری ہے۔
رجسٹریشن کے لیے فارم “اے” لازمی ہے جبکہ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری سرٹیفکیٹ فارم “بی” کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے فارم “سی” اور فارم “ڈی” مخصوص کیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے بتایا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کے جشن کا اہتمام کیا جائے گا اور تمام انتظامات شیڈول ون کے مطابق سختی سے نافذ ہوں گے۔









