
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد کی شناخت ساجد احمد عرف شاویز کے نام سے ہوئی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان حمزہ شفقات اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعزاز گورایہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ساجد احمد نے اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جبکہ وہ تربت یونیورسٹی میں استاد بھی رہ چکا ہے۔
حکام کے مطابق دہشتگرد کی گاڑی سے جدید اسلحہ، خودکش جیکٹ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ساجد احمد کالعدم تنظیم کے لیے لٹریچر لکھنے اور نوجوانوں کی بھرتی میں بھی ملوث رہا۔









