پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں کو دہشتگردی قرار دیدیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں کو دہشتگردی قرار دیدیا

پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں کو دہشتگردی قرار دیدیا

ویٹی کن سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کو دہشتگردی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو مسیحی خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ سے مسلسل سنگین اور درد ناک خبریں آ رہی ہیں،نہتے شہریوں کو بموں اور گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقدس مقامات کے اندر بھی ایسے حملے ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسنائپرز نے چرچ میں خاتون اور اس کی بیٹی کو مارا، دیگر کو زخمی کیا، کچھ کہتے ہیں یہ دہشت گردی ہے۔یہ جنگ ہے، ہاں یہ جنگ ہے، دہشت گردی ہے، خدا جنگ روکتا ہے، کمانیں اور نیزے توڑتا ہے، آئیے خدا سے امن کی دعا کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *