پٹرولیم ذخائر کا ہنگامی جائزہ وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کا عزم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 پٹرولیم ذخائر کا ہنگامی جائزہ وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کا عزم
 پٹرولیم ذخائر کا ہنگامی جائزہ وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کا عزم



اسلام آباد: وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال اور مشکل گھڑی میں حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اجلاس میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے موجودہ ذخائر اور عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر پالیسیوں کا محور غریب اور متوسط طبقہ ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ مہنگائی کے بوجھ سے پریشان شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ ریلیف کے ثمرات براہِ راست عام آدمی کی جیب تک پہنچنے چاہئیں۔
اجلاس کے دوران ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور اسٹاک کی صورتحال کا معائنہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ     پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔    عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے تناظر میں عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے۔
وزیراعظم نے دورانِ اجلاس کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کے لیے کوشاں ہے جس سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات کا مقصد صرف اعداد و شمار کی بہتری نہیں بلکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *