پیاز کی برآمدی قیمت میں 130روپے کلو کا اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پیاز کی برآمدی قیمت میں 130روپے کلو کا اضافہ
پیاز کی برآمدی قیمت میں 130روپے کلو کا اضافہ

ملکی سطح پر پیاز کی قیمتوں میں کمی کےلیے وزارتِ تجارت نے پیاز کی برآمدی قیمت میں 130 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا۔

وزارت تجارت نے ایکسپورٹرز کو پیاز 210 روپے کے بجائے 340 روپے میں باہر بھیجنے کی ہدایت کردی۔

وزارت تجارت نے اپنے نوٹیفکیشن میں پیاز ایکسپورٹرز کےلیے پیشگی رقم لانے کی شرط بھی عائد کردی ہے۔

وزارت تجارت کے اس فیصلے سے مقامی سطح پر پیاز کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

وزارتِ تجارت کا پیاز کی مقامی طلب و رسد پر نظر رکھنے اور ضرورت کے مطابق برآمدی قیمت مزید بڑھانے کا بھی فیصلہ ہے۔

بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی کے بعد پاکستان سے پیاز کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، جس سے مقامی سطح پر قیمت 250 روپے فی کلو سے بھی بڑھ گئی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *