پیرس کے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن پر چاقو حملہ, ویڈیو آ گئی
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن پر چاقو حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیرس کے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن پر چاقو حملے سے بھگدڑ مچ گئی، لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر جانیں بچانے کیلئے دوڑ پڑے۔
بتایا گیا ہے کہ چاقو حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں سےایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔









