
ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کر دیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے کمی کی گئی۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے 79 پیسے کمی کی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے مقرر ہوگئی۔
دو روپے کی کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا ، وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔









