اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ ہو گیا۔پٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 290روپے 38پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی ہے۔









