پیپلزپارٹی کا مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پیپلزپارٹی کا مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت رواں ہفتے ہی وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ کے نام کا اعلان کرے گی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کا منصب سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس فیصلے کے بعد مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پیپلز پارٹی کی قیادت رواں ہفتے ہی وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ کے نام کا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے فریال تالپور، شرجیل میمن اور ناصر شاہ کے نام بھی زیر گردش ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *