پیپلزپارٹی کے جیالے حملوں سے گھبرانے والے نہیں: بلاول

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پیپلزپارٹی کے جیالے حملوں سے گھبرانے والے نہیں: بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کے تمام مسائل کو حل کرے گی، پیپلزپارٹی کے جیالے حملوں سے گھبرانے والے نہیں۔ کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے۔

خضدار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں صرف پیپلزپارٹی ان کے مسائل حل کر سکتی ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوعوام کے مسائل کو سمجھتی ہے، میرے بلوچ بہن بھائی دکھ اور تکلیف سے گزر رہےہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم شہیدوں کے وارث ہیں، کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے، 8 فروری کو بلوچستان میں تیروں کی بارش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی خدمت اس طرح کروں گا جیسے بیٹا ماں کی خدمت کرتا ہے، بلوچستان کے عوام سے رشتہ الیکشن کی وجہ سے نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کی 17 وزارتیں ختم کر کے 300 ارب روپے عوام پر خرچ کروں گا، ایک ہزار ارب روپے کی اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں، ملازمین کی تنخواہ دگنی کروں گا، غریب عوام کے لیے 30 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرےگی، ایک شخص کہتا ہے 2013 میں لوڈشیڈنگ ختم کی، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے پر ہنسی آتی ہے، لوڈشیڈنگ صرف رائے ونڈ میں ختم ہوئی، ملک میں تو آج بھی اندھیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمت اس طرح کروں گا جیسے بیٹا ماں کی خدمت کرتا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *