پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی: بلاول

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث میں وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں۔ اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصولی فیصلہ ہوا کہ ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کی مدد کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی صوبہ سندھ اور بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔ پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے مانگے گی۔  پیپلزپارٹی صدرمملکت اور چاروں صوبائی گورنر کے عہدے بھی مانگے گی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *