پی ایس ایل 9: کراچی میں ہونے والے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل 9: کراچی میں ہونے والے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔

کراچی میں 28 فروری سے 18 مارچ تک پی ایس ایل کے میچز ہوں گے جس کے لیے ایس ایس یو کے 1 ہزار کمانڈوز فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔ کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ایئرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہونگے۔

شائقین کے لیے چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے اور میچ سے تین گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *