پی سی بی نے سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹادیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے میچ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کے تقرر پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے جبکہ اعلیٰ حلقوں نے بھی اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔محمد حفیظ نے بھی سلمان بٹ کی تقرری پر اعتراض اٹھایا تھا جبکہ بعض حلقوں نے تینوں ہی کنسلٹنٹس کو ہی فارغ کرنے کی بھی تجویز دی تھی جس کے بعد پی سی بی نے سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔