پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو جیل روڈ لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا تھا۔
عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان جیل روڈ پر واقع پارٹی آفس کے باہر سرآپا احتجاج ہیں۔ تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے میں خواتین کارکنان بھی شریک ہیں۔
پولیس نے احتجاج کرنے والے سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا۔









