سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے میرا ماردھاڑ کی سیاست پر اختلاف تھا، پی ٹی آئی سے مزید استعفے سامنے آئیں گے، اگربانی نے سنگجانی کا کہا تو ڈی چوک سے بھاگ کیوں گئے؟
فیصل واوڈا نے کہا کہ بشری بی بی کی بہن نے کہا کہ انہیں زبردستی لے جایا گیا، بشری بی بی کا جھوٹ پکڑا گیا، وہ گاڑی میں خود گئیں۔
انہوں نے کہا کہ 70 سالہ کی خاتون اور 15 سال کی کاکی میں فرق ہوتا ہے، دم درود اور بارود میں اندر کیا جاتا ہے، مجھ نہیں پتہ، بیگم صاحبہ اگر کل کچھ کربیٹھیں تو کیا ہوگا؟ مجھے لوگ کہہ رہے ہیں تم پر تعویز ہوجائے گا۔
سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ گوگی گینگ میں گھڑی چوری کے فائدے خاورمانیکا نے اٹھائے، گینگ میں 7 خواتین شامل ہیں، ایک کی ادھر شادی ہوگئی، دوسری کی ادھر ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر کس کا اثر تھا؟ آکسفورڈ کا پڑھا آدمی کٹوں اور انڈوں کی بات کررہا تھا، بانی کی بہتری اسی میں ہے کہ بشری بی بی سے جان چھڑائے۔