پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمر ایوب کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کر دیا، پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب ہوں گے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہرپی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو وزیراعظم کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *