پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی

پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی جانب سے  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ن  کی ایم پی اے عظمیٰ کار دار نے پیش کی۔

قرارداد میں  کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی ملک بھر میں افرا تفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی پر زور مذمت کرتا ہے، تحریک انصاف نے پر تشدد احتجاج سے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ   پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کیا جبکہ انتشاور پسند ٹولے نے گاڑی سے روند کو تین رینجرز کے جوانوں اور دو پولیس کانسٹیبلز کو شہید کیا۔

قرار داد  کے مطابق  خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے دو بار وفاق پر لشکر کشی اور چڑھائی کی جس میں سرکاری ملازمین اسلحہ سے لیس آئے جبکہ کےپی پولیس نے ٹیئر گیس شیل اور سرکاری مشینری کا استعمال کیا۔

قرارداد میں لکھا گیا کہ سیاسی جماعت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پھر ایک دفعہ 9 مئی والے حالات پیداکرنے کی مذموم کوشش کی اور عوام کو ورغلا کر ادارے کے خلاف کھڑا کر کے وفاق پر حملے کے لیے اکسایا۔

قرارداد  میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو تحریک انصاف نے ہوا میں اڑایا جبکہ ان شرپسندوں کی وجہ سے ملک کوروزانہ190 ارب روپے کا نقصان ہوا جس سے جی ڈی پی کو 140 بلین ارب کا خمیازہ بھگتا پڑا۔

قرارداد  کے متن میں مزید کہا گیا کہ اسٹاک ایکسچینج احتجاج کی وجہ سے کریش ہوئی، بیلاروس کا وفد ہو یا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اس فتنہ انگیز پارٹی نے ہر موقع پر پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کی، ایف ڈی آئی کی راہ میں رخنے ڈالنے کی مذموم کوشش کی، پاکستان اب مزید اس شر انگیزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ   پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ تحریک انصاف پر فوراً پابندی لگائی جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *