پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں، بڑے پیمانے پر جن کا حق بنتا ہے ان کے نتائج تبدیل کیے گئے، آئندہ آنے والی نسلوں کو ان حالات کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جماعت اسلامی، جے یو آئی اور محمود خان اچکزئی نے بھی احتجاج کیا ہے جبکہ آفتاب شیر پاؤ نے ہماری بات سنی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی سے اتحاد کرکے حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا، تاہم جماعت اسلامی نے صوبائی اسمبلی میں اپنے تینوں نشستیں گنوانے کے بعد اس اتحاد سے انکار کردیا تھا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *