پی ٹی آئی کور کمیٹی نےشیرافضل شاندانہ گلزار کی رکنیت معطل کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ٹی آئی کور کمیٹی نےشیرافضل شاندانہ گلزار کی رکنیت معطل کردی
پی ٹی آئی کور کمیٹی نےشیرافضل شاندانہ گلزار کی رکنیت معطل کردی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار کی کور کمیٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار کی مسلسل ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت معطل کی گئی، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی میں موجودہ قیادت پر مکمل اعتماد کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمرایوب، سینیٹر شبلی فراز و دیگر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والے اراکین کو واپس شامل نہ کرنے کی قرارداد بھی منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والوں کی واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد کریں گے،کور کمیٹی نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی توثیق کردی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمرایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ مسترد کردیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *