پی ٹی آئی کی جلد آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی: شہریار آفریدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ٹی آئی کی جلد آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی: شہریار آفریدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے اور آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک، فوج اور تمام ادارے میرے ہیں سب دیکھیں گے کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ن لیگ کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور یہ فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آئے ہیں، یہ خود محتاج اور ریموٹ کنٹرول ہیں تو پھر ان سے کیا مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے اور آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ میرا لیڈر اپنے لیے کوئی این آر او نہیں چاہتا بلکہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلیے ہم مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان پہلے دن سے چاہتا ہے کہ انگیج کریں مگر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک، فوج اور تمام ادارے میرے ہیں سب دیکھیں گے کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *