لاہور(فلم رپورٹر)فلم ”گنجل“سے اپنے شاندار فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی چائلڈ سٹار حبیبہ سفیان کو مزید کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہورہی ہے ،واضح رہے کہ حبیبہ سفیان فلم ”گنجل “سے قبل متعدد ڈراموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کرچکی ہیں ۔اپنی پہلی فلم میں ہی شاندار اداکاری کرکے چائلڈ سٹارنے ثابت کیا ہے کہ یہ بڑے ہوکر صف اوّل کی اداکارہ و ماڈل بنے گی ۔ سینئر فنکاروں کا کہنا ہے کہ اس بچی کے کام کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہنا غلط نہ ہوگی کہ اس کا مستقبل بے حد روشن ہے ۔ حبیبہ سفیان کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی مقامی سکول میں زیر تعلیم ہے میری خواہش ہے کہ میری بیٹی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم مکمل کرے تاکہ زندگی میں اسے کبھی بھی کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تعلیم انسان کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔