
ویب ڈیسک: ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی تازہ فہرست میں لاہور 253 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
دیگر شہروں کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ کوئٹہ میں پارٹیکولیٹ میٹر248 جبکہ پشاور میں پارٹیکولیٹ میٹر243 اور کراچی میں پارٹیکولیٹ میٹر236 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہو گئی ہے۔ دھند کے پیشِ نظر موٹروے حکام نے ایم-1 پشاور تا برہان اور ایم-5 ظاہر پیر تا شیر شاہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔









