چلتی بس میں مسافر موت کے منہ سے کیسے بچا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چلتی بس میں مسافر موت کے منہ سے کیسے بچا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

چلتی بس میں مسافر موت کے منہ سے کیسے بچا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن کو دیکھ کر انسان حواس باختہ رہ جاتا ہے، جن کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہے کہ موت کے منہ سے کوئی کیسے واپس آسکتا ہے ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  مسافر بس میں سفر کرنا کسی بڑے امتحان سے کم نہیں کیونکہ حادثات کا شکار ہونا، ڈرائیور کی ذرا سی غفلت مسافروں کے لئے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، دوسری وجہ سٹرک بھی ہوسکتی ہے کیو نکہ تیزرفتاربسیں ٹوٹی پھوٹی سٹرکوں پر بھی سپیڈ کے ساتھ چلتی دکھائی دیتی ہیں جو کہ حادثے کا باعث بنتی ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مسافر چلتی بس سے نیچے گرتے گرتے بچا۔

واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا ، بس کنڈیکٹر کی حاضر دماغی نے مسافر کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا،  ایک مسافر جس نے ٹکٹ خریدنے کے لیے اپنے ہاتھ سے جیسے ہی ڈنڈا چھوڑا اوراپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔

اس دوران وہ بس کو جھٹکا لگنے کے باعث چلتی بس کے دروازے کی جانب گرگیا، ابھی وہ بس سے باہر گرنے ہی والا تھا کہ خوش قسمتی سے پاس کھڑے بس کنڈکٹر نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اس کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بس کنڈیکٹر کے اس بروقت اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں:

https://x.com/InayatKhan1/status/1799003785999908957

https://x.com/InayatKhan1/status/1799003785999908957

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *