چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک لاش مل گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک لاش مل گئی

چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک، لاش مل گئی

سنٹیاگو (ویب ڈیسک) جنوبی چلی کے علاقے لوس ریوس میں سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے، سابق صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 3 افراد زخمی ہوئے۔

روزنامہ جنگ نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ  ہیلی کاپٹر حادثے کے وقت علاقے میں تیز بارش ہورہی تھی، البتہ یہ پتا نہیں چل سکا کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کی اور وجوہات تھیں۔حکام کے مطابق چلی کی بحریہ نے حادثے کے مقام سے سابق صدر سیبسٹین پنیرا کی لاش برآمد کرلی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیبسٹین پنیرا کی عمر 74 برس تھی، وہ دو مرتبہ 2010 سے 2014 اور 2018 سے 2022 تک چلی کے صدر رہے۔بتایا گیا ہے کہ آنجہانی رہنما کی سرکاری تدفین کی جائے گی، چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک میں تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *