چوہدری سرور کا بلاول بھٹو کو کامیاب کرانے کیلئے تحریک انصاف کو اہم مشورہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چوہدری سرور کا بلاول بھٹو کو کامیاب کرانے کیلئے تحریک انصاف کو اہم مشورہ

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-127 سے بلاول بھٹو کو کامیاب کروائیں اور اپنے بڑے سیاسی مخالف مسلم لیگ(ن) کو شکست دیں۔

سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور این اے-127 میں بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے حوالے سے ٹاسک سونپ دیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ لاہور کے حلقے سے بلاول بھٹو کی بھرپور مہم چلا رہا ہوں اور بلاول کا لاہور سے الیکشن لڑنا فیڈریشن کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو فیملی سے میرا 40 سال پرانہ تعلق ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی اور سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ہوتا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈپلومیسی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-127 سے بلاول بھٹو کو کامیاب کروائیں اور اپنے بڑے سیاسی مخالف مسلم لیگ(ن) کو شکست دیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *