چیئرمین سینیٹ اور ارکان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹ ارکان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کے لیے قرار داد پاس کی گئی،سینیٹ میں قرارداد پاس کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،الیکشن وقت پر نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے،چیئرمین سینیٹ اور ارکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
درخواست وکیل اشتیاق احمد مرزا کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔









