چیف الیکشن کمشنر کی چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چیف الیکشن کمشنر کی چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکوں کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فون کرتے ہوئے تمام صوبوں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات کی کہ جلد از جلد سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے، ووٹرز،ڈی آر اوز اور آراوز کے دفاتر کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

اس کےعلاوہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *