
ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ ک کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ ک خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ نے 21 رنز بنائے۔راچن رویندرا 108 رنز بنا پر آؤٹ ہوئے جبکہ کین ولیمسن 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈیرل مچل 49 رنز بنا کر پویلین لوٹۓ۔ٹام لیتھم نے 4 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے رباڈا نے 2 جبکہ ویان ملڈر اور لنگی نگیڈی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے ملر نے 67 گیندوں پر 100 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔وین ڈر ڈوسن نے 69 رنز بنائے۔کپتان ٹمباباوما 56 رنز بنا کر پویلین لوٹے ،ایڈن مارکرم 31، کلاسن 3، ریان 17 اور ویان ملڈر نے 8 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سےمچل سینٹنر نے 3 اور فلپس نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میٹ ہنری، بریسویل اور راویندرا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ دیکھنےمیں اچھی لگ رہی ہے،اچھا اسکورکرنےکی کوشش کریں گے، ہم نے یہاں ٹرائی نیشن سیریز کے میچز کھیلے ہیں۔
مچیل سینٹنر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، اچھی کرکٹ کھیل کے دباؤ ڈالیں گے۔
دوسری جانب ساؤتھ افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہماری ترجیح بھی بیٹنگ ہوتی۔
واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔
Source link









